میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حافظ نعیم الرحمن نے اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کر لی

حافظ نعیم الرحمن نے اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کر لی

جرات ڈیسک
جمعه, ۲ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

پی ٹی آئی سے مذاکرات بامعنی ہونے چاہئیں، پی ٹی آئی نے بھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، حافظ نعیم الرحمن

اسلام آباد (این این آئی)تحریکِ تحفظ آئین پاکستان کے وفود نے جماعتِ اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی ،ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علامہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ جماعتِ اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کے پاس حاضر ہوئے، ملاقات کا مقصد آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینا تھا۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں خیبر پختون خوا کی صورتِحال پر بھی بات چیت ہوئی اور اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ ایمرجنسی یا گورنر راج مسئلے کا حل نہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ موجودہ حالات میں مل بیٹھ کر بات چیت کرنے کی ضرورت ہے، جماعتِ اسلامی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گی۔امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں گورنر راج کی باتیں ہو رہی ہیں، آئین کو معطل یا پامال کر کے مخصوص مقاصد کے لیے کیے گئے کسی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات بامعنی ہونے چاہئیں، پی ٹی آئی نے بھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پی ٹی آئی کے لیڈر ہیں اور جیل میں ہیں، انہیں پارٹی رہنماں سے ملاقات کی اجازت ہونی چاہیے، پی ٹی آئی کے مطالبات جائز ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملاقات میں بہت اچھی گفتگو ہوئی اور جماعتِ اسلامی نے آل پارٹیز کانفرنس کی دعوت قبول کر لی ہے، ہم کانفرنس میں شرکت کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں