میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، شاہ فیصل میں خلافِ ضابطہ تعمیرات ،منظوری الگ ،تعمیرالگ

سندھ بلڈنگ، شاہ فیصل میں خلافِ ضابطہ تعمیرات ،منظوری الگ ،تعمیرالگ

جرات ڈیسک
جمعه, ۲ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

شمسی سوسائٹی کے رہائشی پلاٹ نمبر C58پر دن کے اجالے میں کمرشل یونٹس کی تعمیر

اسسٹنٹ ڈائریکٹر انس حسن،بلڈنگ انسپکٹر اسد غفار ،پرائیویٹ بیٹر کامران گنجا ملوث

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ضلع کورنگی شاہ فیصل ٹاؤن میں واقع شمسی سوسائٹی میں مبینہ طور پر خلافِ ضابطہ تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ، جہاں رہائشی پلاٹ نمبر سی 58 پر کمرشل یونٹس کی تعمیر کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق تعمیراتی سرگرمیاں مبینہ طور پر دن کے اجالے میں جاری ہیں، تاہم متعلقہ انتظامی و تعمیراتی نگرانی کے نظام کی مؤثر موجودگی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ پلاٹ رہائشی استعمال کے لیے مختص ہونے کے باوجود وہاں کمرشل نوعیت کے یونٹس تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع نے اس حوالے سے مبینہ تعمیرات اور دیگر شواہد فراہم کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے، جن کی آزادانہ تصدیق ضروری ہے۔

حاصل اطلاعات کے مطابق متعلقہ محکمے میں تعینات بعض افسران اور اہلکاروں کی مبینہ چشم پوشی کے باعث تعمیراتی سرگرمیاں جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

اس ضمن میں ایڈمن ٹرانسفر ہونے کے باوجود بھی اسسٹنٹ ڈائریکٹر انس حسن، بلڈنگ انسپکٹر اسد غفار اور مبینہ پرائیویٹ بیٹر کامران گنجا کے کردار سے متعلق بھی سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کا الزام ہے کہ مبینہ طور پر قواعد و ضوابط کو نظرانداز کرتے ہوئے کمرشل تعمیرات کی اجازت یا سہولت فراہم کی جا رہی ہے ، جس کے نتیجے میں سرکاری محصولات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام شمسی سوسائٹی میں جاری تعمیرات کی تعمیراتی منظوری، نقشے ، زمین کے استعمال اور موقع پر جاری تعمیرات کا ریکارڈ چیک کریں اور اگر کسی قسم کی خلاف ورزی ثابت ہو تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔

دوسری جانب خبر میں نامزد افسران اور دیگر متعلقہ افراد کا مؤقف سامنے آنا بھی ضروری ہے ۔ ان کا مؤقف موصول ہونے کی صورت میں اسے بھی خبر کا حصہ بنایا جائے گا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں