میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مودی حکومت نے ریاستی دہشت گردی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں، مشعال ملک

مودی حکومت نے ریاستی دہشت گردی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں، مشعال ملک

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںو کشمیر میں اختلافی آوازوں کو دبانے کیلئے ریاستی دہشت گردی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں تاہم وہ تحریک آزادی کے شعلوں کو بجھانے میں بری طرح ناکام ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشعال حسین ملک نے ان خیالات کا اظہار جموںوکشمیر سیلف ڈٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجات حسین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں اسلام آبادمیں ان سے ملاقات کی۔ مشعال حسین ملک نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون مسلسل بڑھتا جا رہا ہے جسکی وجہ سے یہ پورا خطہ مسلسل غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں