میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت ہے ہی نہیں تو چلی کیا جائیگی، یہ تو مانگے تانگے پر ہیں،آصف زرداری

حکومت ہے ہی نہیں تو چلی کیا جائیگی، یہ تو مانگے تانگے پر ہیں،آصف زرداری

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت ہے ہی نہیں تو چلی کیا جائے گی، یہ تو مانگے تانگے پر ہیں۔منگل کو بجٹ اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہاکہ کچھ ہو تو جائے، یہ تو مانگے تانگے پر ہیں، مانگے تانگے پر چلنے والی حکومت کہیں ہے ہی نہیں، اگر حکومت کہیں ہو تو وہ گرے گی۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کی صورتِ حال خطرناک ہے، اس کے اثرات پاکستان پر آسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں افغانستان کے معاملے پر نظر رکھنی اور سوچ بچار بھی کرنا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل سے روابط کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں