میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بے نامی اکاؤنٹس ، ضمیر عباسی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس

بے نامی اکاؤنٹس ، ضمیر عباسی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

ایک مقدمے میں ضمانت کے بعد دوسرے کیس میں گرفتار کیا گیا، درخواست گزار کے وکیل کا مؤقف

 

سندھ ہائی کورٹ نے بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے خورد برد کے مقدمے میں سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کی درخواست پر تفتیشی افسر اور سرکاری وکیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 2 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل راج علی واحد کنور ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ضمیر عباسی کو ایک مقدمے میں ضمانت ملنے کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ملزم پر عائد الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں، لہٰذا اسے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ ضمیر عباسی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کمرشل بینکنگ سرکل نے مقدمہ درج کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں