مدینہ اور مشرقی علاقوں کی جانب آنے والے 4 ڈرون فضا میں تباہ
جرات ڈیسک
بدھ, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
24گھنٹوں میں حوثی ملیشیا کے 558 جنگجوں کو ہلاک کردیا،یمنی حکومتی فورسزکادعویٰ
سعودی فوجی اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب آنے والے 4 ڈرون فضا میں تباہ کر دیے گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اتحادی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب آنے والے 4 ڈرون فضا میں تباہ کر دیے گئے۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ مدینہ منورہ اور سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں ڈرونز کو تباہ کیا گیا۔دوسری جانب یمنی حکومتی فورسز نے 24 گھنٹوں میں حوثی ملیشیا کے 558 جنگجوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ یمنی حکومتی فورسز نے کہا کہ حوثی اکثریتی ملیشیا کی 135 فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا ہے، صوبہ تعز میں حوثیوں کی پیش قدمی روک دی۔


