اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے رات گئے ایران کی جانب پرواز کی، امریکی میڈیا
شیئر کریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایرانی حکومت کے خاتمے کی اہمیت پر گفتگو ہوئی، اسرائیلی وزیراعظم
اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے رات گئے ایک فوجی مشق کے دوران ایران کی جانب پرواز کی ہے۔ امریکی میڈیا فوکس نیوز کے چیف فارن کوریسپونڈنٹ ٹری ینگسٹ نے کہا ہے کہ اسرائیلیوں نے رات گئے فوجی مشق کی، جس کے دوران لڑاکا طیاروں کو شام اور عراق کے اوپر سے ایران کی جانب بھیجا گیا۔ امریکی میڈیا نے مبینہ فوجی مشق کے حوالے سے کسی ذریعے کا ذکر نہیں کیا اور نہ ہی مزید تفصیلات فراہم کی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کا جاری بیان میں کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایرانی حکومت کے خاتمے کی اہمیت پر گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل ایرانی حکومت کے خاتمے کا عمل مکمل کرنا چاہتا ہے۔ نیتن یاہو نے یہ بھی کہا ہے کہ میں اس معاملے پر ٹرمپ سے کئی مرتبہ بات کر چکا ہوں، جن میں پرسوں کی گفتگو بھی شامل ہے۔


