میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کچھ عناصر اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنا چاہتے ہیں،آصف زرداری

کچھ عناصر اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنا چاہتے ہیں،آصف زرداری

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کچھ عناصر اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے 5 جولائی سے متعلق پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 5 جولائی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے ، دنیا کی طاقت ہمیں آئین کی حکمرانی اور پارلیمان کی بالادستی کے اصول سے نہیں ہٹا سکتی، 5 جولائی نے معاشرے میں بگاڑ پیدا کیا، اس دن جمہوریت پر شب خون مار کر فرقہ وارانہ تعصب، کلاشنکوف کلچر، ہیروئن کی لعنت کو فروغ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عدم برداشت اور انتہا پسندی کو جنم دینے والی سوچ کو شکست دینے کی ضرورت ہے ، غیر جمہوری عناصر کے پاس صرف الزام تراشی کا ہتھیار ہوتا ہے تاکہ جمہوری سوچ کو دبایا جائے ، کچھ عناصر اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنا چاہتے ہیں، اٹھارویں ترمیم سے صوبوں کو خودمختاری ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئین سے انحراف کے مضر اثرات نکلیں گے جس کا ملک متحمل نہیں ، مضبوط اور مستحکم جمہوریت میں ہی ملک کی بقا اور سلامتی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں