میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی اورن لیگ میں سیاسی کشیدگی عروج پر

پیپلزپارٹی اورن لیگ میں سیاسی کشیدگی عروج پر

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) سیاسی کشیدگی شدت اختیار کر گئی این اے 249 کاانتخابی دنگل اختلافات کی ہواؤں کو مزید بھڑکانے میں کامیاب ہو گیا، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے پیپلز پارٹی کے بغیر لانگ مارچ کا اشارہ دے دیا۔ مریم نواز کی جانب سے مفتاح اسماعیل کی شکست پرمولانا فضل الرحمان کو دو ٹوک جواب مل گیا، پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں شمولیت پر ن لیگ کا چوکھٹ بدلنے کا فیصلہ جے یو آ ئی ف نے بھی لاڑکانہ عوامی اتحاد سے رابطے منقطع نہ کرنے سے متعلق حکمت عملی تیار کر لی، پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس تک شہباز شریف کا بیرون ملک دورہ ملتوی۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم نے عید کے فوری بعد سربراہی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس میں شہباز شریف کی موجودگی کو ضروری قرار دیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف میں گزشتہ دنوں متعددمرتبہ رابطے بھی ہوئے ہیں جس میں تمام تر صورتحال سے متعلق حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے۔ دونوں رہنماؤں کی جانب سے شہباز شریف کو عدالتی فیصلے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے سے کلین چٹ نہ ملنے پر لندن کا دورہ ملتوی کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس کے تحت مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے اپنا بیرون ملک کادورہ عید سے قبل ملتوی کر دیا ہے۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے پیپلز پارٹی اور اے این پی کے بغیر لانگ مارچ کو حتمی شکل دینے سے متعلق مشاورت مکمل کر لی گئی ہے جس کا باقاعدہ اعلان عید کے بعد ہونے والے سربراہی اجلاس میں متوقع ہے۔واضح رہے چند روز قبل پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں