سندھ حکومت کا23 مئی تک تعلیمی ادارے بندرکھنے کااعلان
شیئر کریں
وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے اعلان کیا ہے کہ سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے 23 مئی تک تدریسی عمل کے لئے بند رہیں گے۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کرونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تدریسی نظام کو 17 مئی سے 23 مئی تک معطل کیا جارہا ہے۔اس دوران تعلیمی ادارے کھلیں رہیں گے اور بچوں کو آن لائن کلاسز، واٹس اپ، ای میل سمیت دیگر ذرائع سے تعلیمی سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ سعید غنی نے کہا کہ تعلیمی ادارے کے سربراہ پرنسپل یا ہیڈ ماسٹر کچھ اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کو بلا سکیں گے علاوہ ازیں تعلیمی سلیبس کے حوالے سے جو گائیڈ لائنز نومبر 2020 کو جاری کی گئی ہیں اس پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔اس کے علاوہ پنجاب، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بھی تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رہیں گے۔خیبر پختونخوا میں سرکاری اور نجی جامعات اور کالجز کی چھٹیوں میں بھی 23 مئی تک توسیع کااعلان کیا گیا ہے۔