میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیف الیکشن کمشنر کے خلاف متنازع بیان، عمران خان کی تقریر کا اسکرپٹ الیکشن کمیشن کو موصول

چیف الیکشن کمشنر کے خلاف متنازع بیان، عمران خان کی تقریر کا اسکرپٹ الیکشن کمیشن کو موصول

جرات ڈیسک
جمعه, ۶ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف متنازع بیانات کے معاملے پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے عمران خان کی تقریر کا فراہم کردہ اسکرپٹ الیکشن کمیشن کو موصول بھی ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کی تقریر کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس طلب کرلیا جس کے بعد ہی سابق وزیراعظم کو نوٹس جاری کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ عمران خان نے پشاور جلسے میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف متنازع بیان دیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کے بیانات کا نوٹس لیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں