گورنرسندھ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی پیشکش کی ،مصطفی کمال کا دعویٰ، گورنر کی تردید
ویب ڈیسک
منگل, ۴ مئی ۲۰۲۱
شیئر کریں
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق بیان کی تردید کی ہے۔گورنرسندھ عمران اسماعیل نے مصطفی کمال کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ مصطفی کمال نے حکومتی جماعت کا حصہ بننے کے لیے مجھ سے ملاقات کی، میں مصطفی کمال کے گھر کبھی نہیں گیا۔دوسری جانب مصطفی کمال نے کہاکہ حکومتی جماعت کا حصہ بننے کے لیے گورنر سندھ نے ان سے ملاقات کی، گورنر سندھ انہیں پی ٹی آئی میں شامل کرنا چاہتے تھے۔مصطفی کمال نے کہاکہ سات ماہ قبل گورنرسندھ نے ان سے کہا تھا کہ مٹھائی گاڑی میں ہے، ایک بار ہاں بولو۔انہوں نے کہا کہ یہ مجھے پی ٹی آئی میں شامل کرنا چاہتے تھے، میرے خلاف بلدیہ ٹائون میں تحریک انصاف نے مہم چلائی.