میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان اور ان کی چور کابینہ کی ضمانت کو تھوڑے دن رہ گئے ہیں‘مریم اورنگزیب

عمران خان اور ان کی چور کابینہ کی ضمانت کو تھوڑے دن رہ گئے ہیں‘مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی چور کابینہ کی ضمانت کو تھوڑے دن رہ گئے ہیں۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اور ان کے وزیر چوروں اور مافیا کو این آر او دے کر عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش نہ کریں، فواد چوہدری اپنی ٹویٹ میں عوام کو آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوری اور ان چوروں کو دیئے گئے این آر او کی تفصیلات بتائیں، عمران خان ان کے اے ٹی ایمز اور مافیاز کے اکائونٹس کی تفصیل عوام کو دکھائیں، عوام کو پتہ چلنا چاہیے کہ 3 سال میں عمران خان اور ان کے اے ٹی ایمز نے کتنے اکانٹس بھرے.بیانات اور ٹویٹس کے ذریعے الزامات لگانے کا وقت ختم ہوگیا، شہباز شریف پر الزام لگا کر عوام کی نظر چوروں اور مافیا کو دئیے ہوئے این آر او سے نہیں ہٹا سکتے، سپریم کورٹ ، ہائی کورٹ ، نیشنل کرائم ایجنسی اور لندن کورٹ نے شہباز شریف کو صادق اور امین کا سرٹیفیکٹ دیا ہے، لندن کورٹ ، سپریم کورٹ ، ہائی کورٹ اور این سی اے کے طمانچے کی گونج پوری دنیا نے سنی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں