پرچہ لیک معاملہ، بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا مزید سخت اقدامات کا اعلان
شیئر کریں
مقدمات کی فوری سماعت کے لیے فاسٹ ٹریک عدالت قائم کرنے کی منظوری متعلقہ محکموں نے دیدی،بیان
پرچہ لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی طلبہ کا احتجاج تعصب پسند وزیرِ اعظم نریندر مودی کو گھٹنوں پر لے آیا۔اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں نریندر مودی نے مزید سخت اقدامات اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی معمولی مسئلہ نہیں بلکہ لاکھوں طلبہ اور ان کے خاندانوں کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران حکومت نے متعدد اقدامات کیے، پرچہ لیک میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا جبکہ حکومت نے اپنی پوری صلاحیت استعمال کرتے ہوئے 22 لاکھ طلبہ کے امتحانات دوبارہ بر وقت منعقد کروائے تاکہ ان کا ایک سال ضائع نہ ہو۔مودی کا کہنا تھا کہ پرچہ لیک کے مقدمات کی فوری سماعت کے لیے فاسٹ ٹریک عدالت قائم کرنے کی منظوری متعلقہ محکموں نے دی ہے۔


