میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوم علی ؓکے موقع پرتمام جلوسوں پرپابندی کافیصلہ

یوم علی ؓکے موقع پرتمام جلوسوں پرپابندی کافیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے یوم علیؐکے موقع پر ہر قسم کے جلوس پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔یوم علیؐ کے حوالے سے این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور قومی کرآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان خان نے کی۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔صوبائی سیکرٹریز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ملک بھر میں اور بالخصوص شہری علاقوں میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پیدا ہونے والے خطرے کی وجہ سے اجلاس میں یوم علیؐکے موقع پر ہر قسم کے جلوسوں پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا، تاہم کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے مجالس کے انعقاد کی اجازت ہوگی۔فورمز نے صوبائی اور ضلعی سطح پر ان فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے مذہبی اسکالرز اور کمیونٹی رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لینے کی ضرورت پر زور دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں