میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عوام کیلئے بری خبر : ملک بھر میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان

عوام کیلئے بری خبر : ملک بھر میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کیلئے ایک روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز
اضافے کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا

ملک بھر کے صارفین کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑے اضافے کا ا مکان ظاہر کیا جانے لگا ہے ۔سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی جس کے بعد کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔درخواست کے مطابق بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کیلئے ایک روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ اضافہ اپریل کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 2 جون کو سماعت کرے گی، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔اگر درخواست منظور کر لی گئی تو اس کا اطلاق کے الیکٹرنک سمیت تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا، جس سے عوام پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں