میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قائد اعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ، عمران خان

قائد اعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ، عمران خان

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قائد اعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ،ریاست مدینہ کی طرح پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کا عزم کرتے ہیں۔یوم پاکستان پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن برصغیر کے مسلمانوں نے ہندوتوا ذہنیت سے آزادی کیلئے علیحدہ وطن کے قیام کا فیصلہ کیا، ہمیں قائداعظم کے اتحاد، عقیدے اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہیں، حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ، آئیں پاکستان کو ریاست مدینہ کے مترادف، ترقی پسند اور خوشحال ریاست بنانے کے عزم کی تجدید کریں۔عمران خان نے کہا کہ کورونا وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، کورونا کا سامنا کرنے کیلئے مضبوط رہنے کی ضرورت ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں