سینیٹ انتخابات سے ظاہر ہوگیا ہم اخلاقی تنزلی کا شکار ہیں، عمران خان
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ مارچ ۲۰۲۱
شیئر کریں
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات سے ظاہر ہوگیا کہ ہم اخلاقی تنزلی کا شکار ہورہے ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نیفرمایا کہ تم سے پہلے بہت سی اقوام اس لئے تباہ ہوئیں کیوں کہ ان میں طاقتور کے لیے الگ اور کمزور کے لیے الگ قانون تھا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ اخلاقی گراوٹ اوربدعنوانی نے ریاستوں کوتباہ کردیا،اخلاقی اقدارکے بغیر ریاستیں انصاف فراہم نہیں کرسکتیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ انصاف اور قانون کی حکمرانی کے بغیر ریاستیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہیں، ریاستیں اخلاقی اقدار کھو دیں تو طاقتورمجرموں کے ساتھ این آر او جیسے معاہدوں کا سہارا لیا جاتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سینیٹ انتخابات سے ظاہر ہوا کہ ہم اخلاقی تنزلی کا شکار ہورہے ہیں۔