زندگی سے مطمئن ہوں ،عرفان کھوسٹ
شیئر کریں
فلم ، ٹی وی ، ریڈیو اور تھیٹر کے لیجنڈ اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ میں اپنی موجودہ زندگی سے مطمئن ہوں خدا کی ذات نے ہر وہ چیز عطاکی جس کی میں نے خواہش بھی نہیں کی تھی۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے رب سے قناعت مانگی تھی اور خدا کی ذات نے مجھے دی اور یہی چیز میرے بچوں میں بھی منتقل ہوئی ۔میںنے عمر نہیں گزاری بلکہ بھرپور زندگی بسر کی ہے ۔عمر وہ ہوتی ہے جو اپنوں کے بغیر گزر جائے اور زندگی اپنوں کے ساتھ بسر کی جاتی ہے اورمیں خوش قسمت انسان ہوں کہ میںنے اپنوں کے ساتھ بڑی خوبصورت زندگی گزاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے کبھی بھی دولت کی خوہش نہیں رہی اورنہ ہی کبھی اس کا تعاقب کیا ۔میری تربیت میری والدہ نے کی اور میرے بچوں کی تربیت بھی میری والدہ نے کی ،جو عادتیں مجھ میں ہیں وہی میرے بچوں میں بھی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ خدا کا شکر اداکرتاہوں کہ میری اولاد فرما نبردار اور تابعدار ہے اور میری سب کیلئے یہی دعا ہے کہ خدا سب کی اولاد کو نیک بنائے ۔