میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مولانا فضل الرحمان کا گڑھی خدابخش کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

مولانا فضل الرحمان کا گڑھی خدابخش کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گڑھی خدابخش کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ آمد سے معذروی ظاہر کی ہے ، جس کے بعد فضل الرحمان اتوار کو ہونے والے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدابخش کے جلسے میں شرکت نہیں کریں گے ۔مولانافضل الرحمان کی جگہ جے یو آئی کا پانچ رکنی وفدجلسے میں شرکت کریگا، وفد میں عبدالغفورحیدری، سراج احمدخان، عبدالرزاق عابد اور سعود افضل شامل ہونگے ۔واضح رہے کہ چوبیس دسمبر کو سابق صدر آصف زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔ٹیلی فونک رابطے میں آصف زرداری اورمولانافضل الرحمان کے درمیان حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو گڑھی خدابخش جلسے میں شرکت کی دعوت دی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں