میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ،عدالت میں کورونا مریض کے بطور گواہ پیش ہونے پر کھلبلی

کراچی ،عدالت میں کورونا مریض کے بطور گواہ پیش ہونے پر کھلبلی

ویب ڈیسک
هفته, ۵ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

عدالت میں کورونا مریض کے بطور گواہ پیش ہونے پر کھلبلی مچ گئی۔احتساب عدالت کراچی میں مصطفیٰ کمال اور دیگر کے خلاف پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس کی سماعت کے دوران عجیب وغریب واقعہ پیش آیا،استغاثہ نے کورونا پازیٹو مریض کو بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا، اس کے کورونا مریض ہونے کے انکشاف کے بعد عدالت میں کھلبلی مچ گئی، عدالت نے فوری طور پر اسے کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔سماعت میں سابق سٹی ناظم مصطفی کمال عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے 23 دسمبر کو مصطفیٰ کمال اوردیگر کے خلاف مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں