میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یورپ میں برڈ فلو پھیل گیا، لاکھوں مرغیاں تلف

یورپ میں برڈ فلو پھیل گیا، لاکھوں مرغیاں تلف

جرات ڈیسک
منگل, ۵ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

فرانس ، جرمنی ، بیلجیئم اوریورپ کے دیگر ملکوں میں برڈ فلو پھیلنے کے باعث لاکھوں مرغیوں کو تلف کردیا گیا۔ غیر ملکی رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے ملک بیلجیئم کے شمال مغربی حصے میں ایک پولٹری فارم پر انتہائی متعدی برڈ فلو پھیلنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔یہ وبا بیلجیئم میں فرانس کی سرحد پر قائم شہر ڈکس مائیڈ میں پھیلی جس سے 95 پرندے ہلاک ہو گئے۔ ماہرین نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے فارم پر موجود 20 ہزار 100 مرغیوں کو تلف کر دیا۔اس سے پہلے فرانس میں بھی مرغیوں کے ایک فارم میں برڈ فلو کی تشخیص ہوئی تھی جس کے باعث مرغیوں کو تلف کردیا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے جرمنی کے شہر برانڈنبرگ کے ایک فارم پر بھی خطرناک وائرس پھیلنے کی اطلاع کے بعد ماہرین صحت نے 11 ہزار 500 مرغیوں کو تلف کر دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں