میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ڈی ایم نے عوام کی زندگیوں کو دائو پر لگادیا،عثمان بزدار

پی ڈی ایم نے عوام کی زندگیوں کو دائو پر لگادیا،عثمان بزدار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے عوام کی زندگیوں کو دائو پر لگادیا ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن نے ثابت کیا کہ ان کی سیاست کسی اصول یا نظریے کی بنیاد پر نہیں،چوروں کے ٹولے کے دلوں میں عوام کیلئے رتی بھر بھی درد نہیں ، کورونا کی موجودہ صورتحال میں اجتماعات کرنا عوام دشمنی کے مترادف ہے ، پی ڈی ایم کی ہٹ دھرمی نے عوام کی زندگیوں کو دا پر لگا دیا۔انہوں نے کہا کہ جلسوں کی وجہ سے کورونا کے پھیلا میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ، اپوزیشن کا غیر ذمہ دارانہ رویہ مایوس کن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے عاقبت نا اندیش عناصر نے پہلے کرپشن کا وائرس پھیلایا اور اب یہ کورونا وائرس پھیلانے کے ذمہ دار ہیں، قوم اس ٹولے کے منفی بیانیہ کو رد کرچکے ہیں، پی ڈی ایم کی انتشار کی سیاست دفن ہوچکی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں