اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ، سنگجانی احتجاج کیس میں عبوری ضمانت منظور
شیئر کریں
عدالت نے مقدمے میں اسد قیصر کی گرفتاری سے روکتے ہوئے سرکار کو نوٹس جاری کر دیا
اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی احتجاج کیس میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اظہر ندیم نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے۔ اسد قیصر اپنی وکیل عائشہ خالد کے ہمراہ پیش ہوئے۔عدالت نے عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کے پاس پی ٹی آئی احتجاج کیس کا ٹرائل زیر التوا ہے۔
دوسری جانب، انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی سنگجانی احتجاج کیس میں اسد قیصر کی 7نومبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے مقدمے میں اسد قیصر کی گرفتاری سے روکتے ہوئے سرکار کو نوٹس جاری کرکے کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے سماعت کی۔ کیس کی مزید سماعت 7نومبر تک ملتوی کر دی۔عدالت نے اسد قیصر کی گزشتہ سماعت پر عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کر دی تھی۔


