مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس کا اجرا آج سے بند
شیئر کریں
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کا ای پاسپورٹ سے متعلق اعلان
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ای پاسپورٹ سے متعلق اہم اعلان کر دیا۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں عوام الناس کو مطلع کیا گیا کہ 23اکتوبر 2026سے، مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس (MRPs)کا اجرا بند کر دیا جائے گااس تاریخ کے بعد، پاکستان بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر اور بیرونِ ملک پاکستانی مشنز کی جانب سے صرف ای-پاسپورٹس (ePassports)جاری کیے جائیں گے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ملک بھر میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کو ختم کر کے جدید ترین ای پاسپورٹ پر منتقل ہونے کی تاریخ میں تبدیلی کی تھی۔ اس نئے نظام کا آغاز 15 اکتوبر کے بجائے 23 اکتوبر 2026سے ہو رہا ہے۔ پالیسی کے تحت 23 اکتوبر 2026 سے پاکستان بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر اور بیرونِ ملک قائم پاکستانی سفارتی مشنز سے نئے پاسپورٹ کے درخواست دہندگان کو صرف اور صرف ای پاسپورٹس ہی جاری کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے بیرونِ ملک قائم پاکستانی سفارت خانوں کی جانب سے باضابطہ نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔


