میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوٹیلٹی اسٹورز پر ایکسپائر اور مضر صحت گھی کی فروخت کا انکشاف

یوٹیلٹی اسٹورز پر ایکسپائر اور مضر صحت گھی کی فروخت کا انکشاف

جرات ڈیسک
جمعرات, ۷ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

شکارپور میں یوٹیلٹی اسٹورز پر ایکسپائر اور مضر صحت گھی کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہری کی جانب سے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، سیشن کورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔ درخواست گزار علی بیگ نے موقف اختیار کیا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر ایکسپائر، مضر صحت گھی فروخت کیا جارہا ہے، پی اے سی چیئرمین کمیٹی کی رپورٹ میں ثابت ہوا غیرمعیاری گھی خریدا گیا۔ علی بیگ کا درخواست میں کہنا تھا کہ غیرمعیاری گھی کے استعمال سے دل کے امراض میں اضافہ ہورہا ہے۔ سیشن کورٹ نے درخواست 9 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی، سیشن کورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کر لی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں