میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم نواز اپنے والد نوازشریف کی جڑوں میں بیٹھ گئی‘ شیخ رشید

مریم نواز اپنے والد نوازشریف کی جڑوں میں بیٹھ گئی‘ شیخ رشید

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد(بیورورپورٹ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنے والد نوازشریف کی جڑوں میں بیٹھ گئی ہے اور نواز شریف کی تمام تر تباہی کی ذمہ دار مریم نواز ہے، جو کام اپوزیشن نہیں کرسکی وہ مریم نواز نے کر دکھایا۔ ان خیالات کا اظہار بد ھ کے روز شیخ رشید نے پالیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ نواز شریف کی منشاء سے ہوا، کیونکہ وہ خود ایسا ہی چاہتے تھے کہ ان کے ساتھ ایسا رویہ اختیا ر کیا جائے، اب نواز شریف کا خاندان سیاست سے صاف ہوتا نظر آرہا ہے، کیونکہ مریم نواز اپنے والد نوازشریف کی جڑوں میں ایسے بیٹھی ہے کہ جو کام اپوزیشن نہیں کرسکی، وہ کام مریم نواز نے کردکھایا۔ نواز شریف کی تمام تر تباہی اور بربادی کی ذمدار مریم نواز ہے، شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ 30دسمبر سے پہلے ماڈل ٹاؤن سمیت بہت سے فیصلے واضح ہوجائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں