میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس او پیز کے ساتھ ملتان کا جلسہ ضرورہوگا ،ناصرشاہ

ایس او پیز کے ساتھ ملتان کا جلسہ ضرورہوگا ،ناصرشاہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ بڑے مقاصد کے لیے پی پی پی قیادت نے ہمیشہ قربانی دی لہٰذا کورونا ایس و پیز کو اپناتے ہوئے ملتان کا جلسہ ہر صورت ہوگا۔وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے کراچی سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زردرای اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے کوروناوائرس کا شکار ہوئے، وہ کورونا خطرات کے باوجود عوامی حق حاکمیت کے لیے عوام میں رہے۔سید ناصرحسین شاہ نے وفاقی وزیر فواد چوہدی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملتان جلسہ پاکستان کی سیاست میں نہ مٹنے والے نقوش چھوڑے گا۔وفاقی حکومت اور کورونا وائرس کا آپس میں اتحاد چل رہا ہے، وفاقی حکومت کے خاتمے کے ساتھ پاکستان سے کورونا بھی ختم ہو جائے گا۔اپنے بیان میں ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ کوروناوائرس سے کہیں زیادہ مہلک وفاقی حکومت ہے جو غریب کا خون چوس رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں