میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نگراں حکومت گیس نرخوں میں 100فیصد اضافے سے باز رہے، حافظ نعیم الرحمن

نگراں حکومت گیس نرخوں میں 100فیصد اضافے سے باز رہے، حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے آئی ایم ایف کے حکم پر گیس کی قیمتوں میں گھریلو صارفین کے لیے 173فیصد اور صنعتی اداروں کے لیے 193فیصد اضافے کے بعد پروٹیکٹڈ صارفین کے گیس ٹیرف میں بھی 100فیصد اضافے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نگراں حکومت مزید اضافے سے باز رہے اور پہلے سے اضافہ شدہ نرخ کم کیے جائیں۔ کراچی کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ان پر اضافی اور ناجائز بوجھ ہر گز نہ ڈالا جائے۔ حکومت نے کراچی کے صنعتی اداروں پر اضافی اور ناجائز بوجھ ڈالا تو یہ بند ہو جائیں گے تو پھر ملک کیسے چلے گا؟ کراچی پورے ملک کو چلاتا ہے، ملکی ایکسپورٹ میں سب سے زیادہ حصہ کراچی کا ہوتا ہے، وڈیروں اور جاگیرداروں پر ٹیکس لگانے کے بجائے سارا بوجھ عوام، تاجروں و صنعت کاروں پر ڈالا جا رہا ہے،جس کی وجہ سے عوام، تاجر و صنعت کار سخت پریشان ہیں۔ صنعت کار احتجاج اور ہڑتال پر مجبور ہو گئے ہیں لیکن نگراں حکومت کی جانب سے صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں