میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کلفٹن ، لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے سرے بااثر سیاسی خاندان سے جا ملے

کلفٹن ، لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے سرے بااثر سیاسی خاندان سے جا ملے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں 22 سالہ لڑکی کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا معاملہ، ملزمان کے تانے بانے بااثر سیاسی خاندان سے جا ملے، پولیس نے ملزمان کے مکمل شواہد حاصل کرلئے ، ملزمان کا تعلق جیکب آباد کے سیاسی گھرانے سے ہے، گرفتاری کی کوششیں جاری۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ کلفٹن میں بائیس سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا اور اجتماعی زیادتی میں ملوث ملزمان کے مکمل شواہد حاصل کرلئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق تفتیشی اداروں نے ملزمان سے متعلق مکمل شواہد حاصل کرلئے ہیں، یہ تمام شواہد موبائل نمبر کے ذریعے حاصل کئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا و مبینہ زیادتی کرنے والے ملزمان کی تعداد تین تھی،ملزمان کی تصاویر سمیت تمام اہم معلومات تفتیشی ٹیم نے حاصل کرلیں، واقعے کے بعد ملزمان رات بھر کراچی کے مختلف علاقوں میں روپوش ہوتے رہے۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایک فلیٹ پر چھاپہ مارا گیا لیکن ملزمان فرار ہو چکے تھے۔ آخری بار ملزمان کی لوکیشن سپر ہائی وے کے قریب کی آئی ہے۔ ملزمان کا کراچی سے فرار ہونے کا بھی امکان ہے،ملزمان کی گرفتاری کیلئے سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی ٹیم بھیجنے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمان کا تعلق جیکب آباد کے ایک بااثر سیاسی گھرانے سے ہے۔اس سے قبل کراچی کے پوش علاقے میں بائیس سالہ لڑکی کے اغوا اوراجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں