(قائدعوام یونیورسٹی) 80 کروڑ کا گھپلا ، ایک افسرFIA کے ہاتھوں گرفتار
شیئر کریں
ڈائریکٹر فنائنس قمر الدین میمن4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے
دو نجی کمپنی مالکان اسرار اور سید منصور کے خلاف بھی مقدمہ درج ، فنڈ میں مالی بے ضابطگیوں کے الزامات
قائد عوام یونیورسٹی میں 80 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ،ڈاریکٹر فنانس کو گرفتار کرلیا گیا، قائد عوام انجنیئرنگ یونیورسٹی میں خریداری کی مد میں 80 کروڑ روپہ کی کرپشن کا انکشاف کیا گیا ہے،ڈپٹی ڈاریکٹر ایف ائی اے شہید بینظیراباد افروز کلوڑ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاریکٹر فنانس قمرالدین شیخ گرفتار کرکے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہین، قمرالدین میمن کو ایف ائی اے کی عدالت میں پیش کای گیا ، جج ریحان میمن نے ملزم کو 4 روزہ ریمانڈ پر ایف ائی اے کے سپرد کردیا،ڈپٹی ڈاریکٹر افروز کلہوڑ کا کہنا تھا کہ ہائیر ایجو کیشن کمیشن کی جانب سے فراہم کردہ فنڈ میں بڑے پیمانے پر خرد برد کا الزام ہے،ہائید ایجو کمیشن نے مادر علمی کے طلبا کی تعلیم کے لئے فنڈ فراہم کئے جو یونیورسٹی نے اپنی ملکیت سمجھکر خرچ کئے،مادر علمی میں سامان کی خریداری کے لئے ڈاریکٹر فنانس قمرالدین شیخ، ڈاریکٹر مہران یونیورسٹی ندیم سومرو،کمیٹی ممبران پروفیسر پردیب کمار،پروفیسر عدنان ارائیں، عبدالناصر لغاری سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ افروز کلوڑ کا مزید کہنا تھا کہ مادر علمی کے لئے جن دو نجی کمپنیز کے ذریعہ خرئداری کی گئی انکے مالکان اسرار اور سید منصور کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


