فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت نوستمبر تک ملتوی
ویب ڈیسک
جمعه, ۴ ستمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کی رہنما رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت نوستمبر تک ملتوی کر دی ۔ جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی ۔فریال تالپور کے وکیل کی مصروفیت کے باعث جونئیر وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر دی۔جونیئر وکیل نے کہاکہ فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک مصروفیت کے باعث آج پیش نہیں ہو سکے ۔ ممبر الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے کہاکہ اس کیس میں مزید تاخیر نہیں کر سکتے ۔الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کر دی۔