اسلام آباد ہائیکورٹ دوبارہ مکمل طور پر کھولنے کا حکم
ویب ڈیسک
بدھ, ۶ مئی ۲۰۲۰
شیئر کریں
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے عدالت عالیہ کو دوبارہ مکمل طور پر کھولنے کا حکم دے دیا۔منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کو دوبارہ مکمل طور پر کھولنے کا حکم دیا گیا ہے اور (آج)بدھ سے تمام 7 ججز سماعت کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی رٹ،کرمنل،سول اور دیگر تمام برانچز کو کھول دیا گیا ہے ۔رجسٹرارآفس نے ججزکا نیا ڈیوٹی روسٹر اور رواں ہفتے کے مقدمات کی لسٹ بھی جاری کردی ہے ۔خیال رہے کہ 2 مئی کو رِٹ برانچ میں کام کرنے والے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ بند کرنے کا سرکلر جاری کیا گیا تھا۔