میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول صاحب !لاک ڈاؤن کرنے یا نہ کرنے میں سندھ حکومت آزاد تھی، وزیر اطلاعات

بلاول صاحب !لاک ڈاؤن کرنے یا نہ کرنے میں سندھ حکومت آزاد تھی، وزیر اطلاعات

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فرازنے کہاہے کہ بلاول صاحب !لاک ڈاؤن کرنے یا نہ کرنے میں سندھ حکومت آزاد تھی اور ہے ، وفاق پر سوالات کس منہ سے اٹھائے جارہے ہیں؟ ،بلاول بھٹو اور سندھ حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ وفاق پر نہ گرائیں،سیاست کے بجائے سندھ میں کرونا وائرس کنٹرول کرنے کی طرف توجہ مرکوز کریں۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ بلاول صاحب !لاک ڈاؤن کرنے یا نہ کرنے میں سندھ حکومت آزاد تھی اور ہے ، وفاق پر سوالات کس منہ سے اٹھائے جارہے ہیں؟ ۔سینٹر شبلی فرازنے کہاکہ بلاول بھٹو اور سندھ حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ وفاق پر نہ گرائیں،سیاست کے بجائے سندھ میں کرونا وائرس کنٹرول کرنے کی طرف توجہ مرکوز کریں۔ سینٹر شبلی فراز نے کہاکہ بلاول بھٹو اور ان کے صوبائی وزراء کام کرنے کی بجائے لمبی لمبی پریس کانفرنسیں کر رہے ہیں۔سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ اپوزیشن سیاست کے بجائے کرونا کے خلاف جنگ میں وزیراعظم کا ساتھ دے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وفاق کی جانب سے سندھ کو کرونا پر قابوپانے کیلئے دی جانے والی امداد ان کی لاعلمی کا پول کھول رہی ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ بجلی کے بلوں میں سندھ انڈسٹریل کے 45 ہزار جبکہ کمرشل کے 7 لاکھ 17 ہزار صارفین کو بل کی ادائیگی میں ریلیف دیا۔ انہوںنے کہاکہ چھوٹیکاروبار کرنے والوں کو بھی بلوں کی ادائیگی میں یہی سہولت دی گئی۔سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعیملک کے دیگر حصوں کی طرح سندھ کے عوام بھی مستفید ہوئے ۔ انہوںنے کہاکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ڈیفرڈ سکیم کے تحت قرضوں کی قسطوں کی ادائیگی میں سہولت دی گئی ہے،یہ اسکیم سندھ میں بھی اپلائی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ 1.2کھرب کا امدادی سٹملس پیکج سندھ سمیت تمام صوبوں میں تقسیم ہوگا۔سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ چھوٹے تاجروں اور کاروبار کرنے والے مالکان کو اپنے ورکرز کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے سہولتی پیکج دیا گیا ہے،احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کے تحت اب تک 27 ارب روپے سندھ میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ سندھ حکومت کو وفاق کی جانب سے 504447 فیس ماسکس،290986 سرجیکل ماسکس،30142 این 95 ماسکس،203840 کے این 95 ماسکس جبکہ 148334 حفاظتی سوٹس فراہم کیے گئے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ فراہم کردہ سامان میں 77992 ٹیسٹنگ کٹس،200 تھرمل گنز،25000وی ٹی ایم اور پی سی آر مشینیں شامل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کو کثیر تعداد میں ہینڈ سینیٹائزر، ہینڈ واش،سوپ کیمیکل سپریز، بائیو ہیزرڈ بیگز ،سیفٹی باکسز اور باڈی بیگز فراہم کیے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بلاول صاحب خود کو سیاست میں زندہ رکھنے کیلئے قومی اتحاد اور یکجہتی کی فضا کو پارہ پارہ نہ کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں