میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا طالبان امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں،وزیراعظم عمران خان

امریکا طالبان امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں،وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک
اتوار, ۱ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ دوحہ میں ہونے والے طالبان اور امریکا کے تاریخی امن معاہدے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کے درمیان ہوالے تاریخی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ امن اور مفاہمتی عمل کا آغاز ہے ۔ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ ہمیشہ کہا کہ افغانستان کا امن مذاکرات سے ممکن ہے ۔ افغان معاملے کے سیاسی حل پرزوردیا۔دوسرے ٹویٹر پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو چاہیے کہ معاہدے کو خراب نہ کیا جائے ، میری دعائیں افغان عوام کے ساتھ ہیں جنہوں نے گزشتہ 4 دہائیاں خونریزی کے دوران گزاریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں