میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکامیں ندیم نصرت پرقاتلانہ حملہ بال پال بچ گئے

امریکامیں ندیم نصرت پرقاتلانہ حملہ بال پال بچ گئے

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) وائس آف کراچی کی بڑھتی سرگرمیاں مخالفین کو ایک آ نکھ نہ بھا سکیں امریکا کے شہر ہیوسٹن میں چیئرمین ندیم نصرت پر نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کھول دی گئی، سابق متحدہ رہنما حملے میں محفوظ رہے واسع جلیل کی روزنامہ جرأت کو تصدیق۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے وائس آف کراچی کی تنظیمی سرگرمیاں شہر قائد سمیت مختلف ممالک میں نہایت فعال دکھائی دیتی ہے، اس سلسلے میں چند روز قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں خصوصی پوسٹر بھی چسپاں کیے گئے ہیں جس میں مہاجر عوام کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے چل اُٹھ رے مہاجر جاگ ذرا۔۔ہے وقت کڑا سر پر آ یا دیگر نعرے درج تھے۔تنظیمی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے ندیم نصرت کئی روز سے نہایت متحرک ہیں۔ اراکین رابطہ کمیٹی کے مطابق ندیم نصرت دو روز سے امریکی شہر ہیوسٹن کے دورے پر تھے، اس دوران انہوں نے وائس آف کراچی کے ذمہ داران و کارکنان سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ ہفتے اور اتوار کو منعقد کیے جانے والے کامیاب عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کیا تھا، ان کی گاڑی کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اور سیکریٹری نشر و اشاعت شاہد فرہاد اجتماع میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے۔ ندیم نصرت کی جانب سے تمام ترواقعے کی باقاعدہ رپورٹ مقامی پولیس اسٹیشن میں درج کروا دی گئی ہے جس کے بعد متعلقہ اداروں نے تفتیش شروع کر دی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں