میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اشتعال انگیز تقاریر،ایم کیو ایم کے رہنمائوں پر فرد جرم عائد

اشتعال انگیز تقاریر،ایم کیو ایم کے رہنمائوں پر فرد جرم عائد

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر کے 2 مقدمات میں ایم کیو ایم رہنمائوں پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔ہفتہ کو کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصو صی عدالت میں بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق ایم کیو ایم رہنمائوں کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جب کہ ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے گواہوں کوطلب کرتے ہوئے مقدمات کی مزید سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی۔کراچی کے مختلف تھانوں میں ایم کیو ایم کے موجودہ اور سابق رہنمائوں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق مقدمات درج ہیں۔ ان رہنمائوں میں سربراہ تنظیم بحالی کمیٹی فاروق ستار، عامر خان، خواجہ اظہار، مئیرکراچی وسیم اختر، رئوف صدیقی، قمر منصور، ریحان ہاشمی، محفوظ یار خان، امجد اللہ اور دیگر ملزمان کیس میں نامزد ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں