عمران خان نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،فردوس عاشق اعوان
شیئر کریں
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان نے کٹھن حالات میں ملک کو سنبھالا اور دیوالیہ ہونے سے بچایا، عمران خان کی قیادت اور معاشی ٹیم کی انتھک محنت کے باعث پاکستان معاشی استحکام کی منزل کی جانب تیزی سے رواں دواں ہے ۔معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک ٹویٹ میں روپے کی قدر اور غیر ملکی سرمایہ میں اضافہ ملک وقوم کے لیے نیک فال قرار دیا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت اور معاشی ٹیم کی انتھک محنت کے باعث پاکستان معاشی استحکام کی منزل کی جانب تیزی سے رواں دواں ہے ، رواں سال کرنٹ اکائونٹ خسارے میں 73 فیصد واضح کمی آئی۔معاون خصوصی کا مزیدکہنا تھا کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے پاکستان کی 28 درجے بہتری اور موڈیز کا آئوٹ لک منفی سے مستحکم قرار دینا عالمی اداروں کا ملکی معیشت کے بہتر ہونے کا اعتراف ہے ۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کی سٹاک ایکسچینج نے جولائی سے 6 دسمبر تک انیس اعشاریہ آٹھ فیصد کا ریٹرن دیا جو گزشتہ 6سال کے دوران سب سے زیادہ ہے ۔