میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوشہرہ میں 9 سالہ مناہل سے زیادتی اور قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

نوشہرہ میں 9 سالہ مناہل سے زیادتی اور قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

ویب ڈیسک
منگل, ۱ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

خیبرپختونخوا پولیس نے نوشہرہ میں زیادتی کے بعد 9 سالہ بچی مناہل کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیاہے ۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) مردان محمد علی خان گنڈا پور نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بچی سے زیادتی اور قتل کیس پر پولیس نے پوری تندہی سے کام کیا اور کیس کو حل کرنے کے لیے 4 ٹیمیں تشکیل دی گئیں، جس کے بعد مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم کا نام یاسر ہے اور وہ مقتول بچی کے باپ کاقریبی دوست ہے ۔ڈی آئی جی محمد علی گنڈاپور کے مطابق بچی ملزم یاسر کو پہچانتی تھی، اسی وجہ سے اس کے ساتھ گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم مناہل کو کپڑے خریدنے کے بہانے ساتھ لے کر گیا اور اس نے بچی کے جنازے میں بھی شرکت کی تھی۔ڈی آئی جی کے مطابق بچی مناہل کی سہیلی نے ملزم کا حلیہ بتایا، جس کے بعد موبائل فون ریکارڈ اور مقتولہ بچی کی سہیلی کی مدد سے ملزم تک پہنچے ۔انہوں نے بتایا کہ ملزم یاسر کا فون 28 دسمبر سے بند تھا، ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کیا، جس پر خون کے دھبے موجود تھے ۔ڈی آئی جی کے مطابق ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاجائے گا۔ انہوں نے واقعے کی تفتیش پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ڈی پی او نوشہرہ منصور امان کی قیادت میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے 2 ہزار سے زائد موبائل ریکارڈ کا تجزیہ کیا، جبکہ دوران تفتیش 200 سے زائد ڈی این اے نمونے لیے گئے ،نوشہرہ میں 9 سالہ مناہل کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کے الزام میں اس کے پڑوسی کو گرفتار کرلیا گیا۔ قاتل کی عمر 20 سال ہے جس کا نام یاسر ہے اور وہ مناہل کا پڑوسی ہے ۔ واقعہ کے گھنائونے کردار نے ہمسا یہ مناہل کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے غیرت اور بہادری کی مثال قائم کردی، شب و روز محنت کرکے سفاک قاتل کو تین دن کے اندر گرفتار کرلیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں