میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مولانا فضل الرحمن نے ملک بھر کے کارکنان کو اسلام آباد آنے کی کال دے دی

مولانا فضل الرحمن نے ملک بھر کے کارکنان کو اسلام آباد آنے کی کال دے دی

ویب ڈیسک
پیر, ۲ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

امیر جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمن نے ملک بھر کے کارکنان کو اسلام آباد آنے کی کال دے دی۔ اکتوبر میں کارکنان پر امن طور پر اسلام آباد کا رخ کریں ، عوام باہر نکل کر اس سلیکٹیڈ حکومت کو آئینہ دکھائے گی سب اس حکومت سے تنگ ہیں غریب عوام کا جینا محال کردیا گیا ہے ۔تاجر، وکلا، مزدور سمیت کوئی بھی شخص اس نا اہل حکومت سے خوش نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر انھوں نے جے یو آئی پنجاب کی عاملہ کا اہم اجلاس میں کیا۔ اجلاس اتوار کو ان کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا۔مسئلہ کشمیر اور اسلام آباد لاک ڈائون کی تیاری پر مشاورت کی گئی ۔ اجلاس میں جے یوآئی پنجاب کی عاملہ کے اراکین نے شرکت کی۔ مسئلہ کشمیر کے بعد خطہ میں پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اسلام آباد لاک ڈائون پر پنجاب جماعت کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔مولانا فضل الرحمن نے صوبائی عاملہ کے اراکین کو پنجاب کے تمام اضلاع کے دورے کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ مولانافضل الرحمن نے عاملہ اراکین کو ہدایت کی ہے کہ سلیکٹیڈ حکومت کے خلاف اکتوبر میں ہونے والے دھرنے میں کارکنان کو تیاری کے ساتھ آنے کا کہیں ۔انھوں نے کہا کہ اکتوبر میں کارکنان پر امن طور پر اسلام آباد کا رخ کریں ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے ۔تاجر، وکلا، مزدور سمیت کوئی بھی شخص اس نا اہل حکومت سے خوش نہیں ہے ۔ اکتوبر کے مہینے میں باہر نکل کر عوام اس سلیکٹیڈ حکومت کو انکا آئینہ دکھائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں