میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں سائبر کرائم کے افسران کرپشن میں ملوث نکلے

کراچی میں سائبر کرائم کے افسران کرپشن میں ملوث نکلے

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی میں سائبر کرائم کے افسران خود کرپشن کرنے کے جرم میں ملوث نکلے، ایف آئی اے سائبر کرائم کے 5 اعلیٰ افسران پر کرپشن کرنے کے باعث بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جراٗت کو موصول ہونے والے دستاویز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر فیض اللہ کوریجو ، ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالغفار، انسپکٹرمحمد نعیم اعوان، انسپکٹر ممتاز حسین سومرو اور سب انسپکٹر محمد اخلاق کے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے، ڈائریکٹر جنرل (ایف آئی اے ) کو ارسال کیئے گئے نوٹیفکیشن میں متعلقہ افسران پر انتہائی سنگین الزامات عائد کیے ہیںاور کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر فیض اللہ کوریجو ، ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالغفاراور دیگر کرپشن کرنے میں ملوث ہیںاور ان کی بیرون ملک فرار ہونے کے خطرے کے باعث ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد ہوگی ، اگر متعلقہ افسران بیرون ملک جانے کی کوئی بھی کوشش کریں تو فوری طور پر ایف آئی اے کو آگاہ کیا جائے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے اعلیٰ افسران نے کراچی میں ایک سافٹ ویئر کمپنی کے آفیس پر چھاپے سے پہلے مبینا طور پر ڈیل کی، مبینا ڈیل کے تحت چھاپے سے پہلے عبدالغفار نے 8 کروڑ روپے رشوت طلب کی اور کچھ رقم وصول بھی کرلی، مبینا ڈیل کی وڈیوز ایف آئی اے کے اعلیٰ ترین حکام کی ہاتھ لگ گئی تو بھانڈہ پھوٹ گیا ، جس کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے افسران کو پہلے معطل کیا گیا اور اب کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں