گردوں کی غیر قانونی خریدوفروخت میں ملوث5 افراد گرفتار
ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ اگست ۲۰۱۹
شیئر کریں
پنجاب ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے گردوں کی غیر قانونی خریدوفروخت میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پنجاب ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے ایف آئی حکام کے ساتھ مل کر میوہسپتال لاہور میں اسٹنگ آپریشن کیا اور گردوں کی خریدو فروخت کرنے والے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ او ٹی اے عدنان احمد کی سربراہی میں کی گئی۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان نے لاہور، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان اور لودھراں میں نیٹ ورک پھیلا رکھا ہے اور ان کے ساتھ خواتین بھی گروہ میں شامل ہیں جو گھروں میں جا کرسادہ لوح لوگوں کو پیسوں کا لالچ دے کر گردے بیچنے پر آمادہ کرتیں تھیں۔ گروہ سادہ لوح لوگوں سے سستے داموں گردے خرید کر امیر لوگوں کو مہنگے داموں فروخت کرتا ہے ۔