میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی اورنگی ٹاؤن نمبر پانچ میں گن پوائنٹ پر لٹ گئے

ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی اورنگی ٹاؤن نمبر پانچ میں گن پوائنٹ پر لٹ گئے

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کی لپیٹ میں ایم کیو ایم رکن اسمبلی بھی آگئے ، ڈاکو گن پوائٹ پر موبائل، نقدی لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر پانچ میں مسلح ملزمان ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی علی خورشیدی سے گن پوائنٹ پر موبائل، نقدی، دستاویزات لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی علی خورشیدی کے مطابق مسلح ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے ۔واضح رہے کہ دو روز قبل ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کی نئی ڈبل کیبن گاڑی ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد سے چوری ہوگئی تھی۔خالد مقبول صدیقی کی گاڑی بہادر آباد مرکز کے باہر کھڑی تھی یہ گاڑی ایم کیو ایم پاکستان کی فلاحی تنظیم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور اسے کچھ عرصے قبل ہی خریدا گیا تھا۔پولیس کی جانب سے بہادر آباد مرکز کے باہر لگے کیمروں کی فوٹیج حاصل کرتے ہوئے گاڑی کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور واقعے کا مقدمہ نیوٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں