میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اینکر مرید عباس آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک

اینکر مرید عباس آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی میں فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق اینکر مرید عباس کو میانوالی میں سپرد خاک کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق رات گئے مقتول مرید عباس کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے پپلاں میں ادا کی گئی،نماز جنازہ علامہ ریاض محمود چشتی نے پڑھائی جس میں مرحوم کے عزیز و اقارب سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بعد ازاں مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں میں آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ نو جولائی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری میں کاروباری لین دین پر فائرنگ سے ٹی وی اینکر مرید عباس جاں بحق اور ان کا ساتھی خضر حیات جاں بحق ہوگئے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں