پاکستان میں لاپتا 10 کوہِ پیماؤں میں سے 4 کی لاشیں مِل گئیں
شیئر کریں
10 افراد میں پانچ نیپالی، ایک پاکستانی، عمان، چین، امریکی اور ایک غیر ملکی کوہ پیما شامل ہیں
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا فوری ریسکیو آپریشن کا حکم، تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کی بارہویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک (8,047 میٹر) پر برفانی تودہ گرنے کے بعد بین الاقوامی کوہ پیما ٹیم کے تقریباً 10 ارکان لاپتہ ہو گئے۔
پاکستان میں موجود دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے لاپتہ ہونے والے 10 کوہ پیماؤں میں سے 4 کی لاشیں مل گئیں۔
دیگر لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ حادثے میں نیپالی، پاکستانی، چینی اور امریکی کوہ پیما لاپتہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق لاپتہ کوہ پیماؤں سے کئی گھنٹوں سے رابطہ نہیں ہو سکا، جبکہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما اس حادثے کی زد میں آئے ہیں۔
سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کو مؤثر ریسکیو آپریشن کی ہدایت جاری کر دی۔
انہوں نے الپائن کلب آف پاکستان اور ضلع شگر انتظامیہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے بعد ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اداروں اور پاکستان آرمی کو مکمل ہم آہنگی کے ساتھ تلاش اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معروف کوہ پیما نرمل "نمس” پورجا کی قیادت میں جانے والی بین الاقوامی ٹیم، جس میں ہنزہ کے کوہ پیما سہیل سخی سمیت نیپال، امریکہ، عمان، چین اور دیگر ممالک کے کوہ پیما شامل ہیں، ان کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
انہوں نے نامساعد موسمی حالات کے باوجود فضائی اور زمینی ریسکیو ٹیموں کو ہر وقت تیار رکھنے کی بھی ہدایت کی تاکہ موقع ملتے ہی فوری امدادی کارروائیاں کی جا سکیں۔
امجد حسین نے اس افسوسناک واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لاپتہ کوہ پیماؤں کی خیریت کے لیے دعا کی اور متعلقہ اداروں کو ریسکیو آپریشن کی پیش رفت سے مسلسل آگاہ رکھنے کی ہدایت کی۔


