میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نارووال ا سپورٹس سٹی منصوبہ ، نیب نے احسن اقبال کو طلب کر لیا

نارووال ا سپورٹس سٹی منصوبہ ، نیب نے احسن اقبال کو طلب کر لیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

قومی احتساب بیورو(نیب)نے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر داخلہ ومنصوبہ بندی احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن پرتحقیقات کے لیے بدھ کو طلب کرلیا ۔نیب راولپنڈی کی طرف سے جاری نوٹس میں( ن) لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال کو بدھ 3 جولائی کواسلام آباد میں طلب کیا گیا۔ احسن اقبال نے اپنے حلقے میں اربوں روپے کی لاگت سے اسپورٹس سٹی تعمیر کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ۔احسن اقبال پر الزام ہے کہ انہوں نے خلاف قانون 3 ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا۔ نارووال میں اسپورٹس سٹی کی تعمیرکے حوالے سے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی اختیارات سے تجاوز کیاہے ۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید بھی احسن اقبال پر مبینہ کرپشن کے الزامات عائد کرتے چلے آرہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں