میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کی ملاقاتوں پر پابندی فسطائی سوچ ہے ، شہباز شریف

نواز شریف کی ملاقاتوں پر پابندی فسطائی سوچ ہے ، شہباز شریف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

مسلم لیگ ن کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقاتوں پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سے اہل خانہ، کارکنوں اور پارٹی رہنماوں کی ملاقاتوں پر پابندی فسطائی سوچ ہے ، نوازشریف کے ساتھی ڈٹ کر فسطائی سوچ کا مقابلہ کریں گے ،عمران خان نیازی کے سر پر بجٹ منظور نہ ہونے کا خوف سوار ہے ۔اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے نواز شریف سے ملاقاتوں پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی جو مرضی ہتھکنڈے استعمال کرلیں، آئی ایم ایف کا عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ، وہ ہم پر جتنا بھی ظلم کرلیں، قوم پر بجٹ کا ظلم نہیں چلنے دیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی صاحب کے سر پر بجٹ منظور نہ ہونے کا خوف سوار ہے ، 3بار کے منتخب اور عوام کو ریلیف دینے والے وزیراعظم سے عوام سے ریلیف چھیننے والا سلیکٹڈ وزیراعظم خوفزدہ ہے ۔شہبازشریف نے کہا کہ نواز شریف سے ذاتی معالج کو نہ ملنے دینا اور اس بارے میں کچھ نہ بتانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے ، پنجاب حکومت کٹھ پتلی ہے ، عمران نیازی کے اشاروں پر یہ سب کیا جا رہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں