میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فرانس ،پیلی جیکٹ والوں کا 31ویں ہفتے بھی احتجاج جاری

فرانس ،پیلی جیکٹ والوں کا 31ویں ہفتے بھی احتجاج جاری

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

فرانس کے صدر ایمانیول میکرون کی اقتصادی معاشی پالیسوں کے خلاف پیلی جیکٹ مہم 31ویں ہفتے بھی جاری رہا ۔مہم کے طویل ہونے کے باعث حکمت عملی میں تبدیلی آگئی ہے اور اب بڑے شہروں میں بھرپور مظاہرے جبکہ دیگر چھوٹے شہروں میں جزوی مظاہرے ہوں گے ۔اس ہفتے تلوز شہر میں پر تشدد مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین میں تصادم ہوا جس میں متعددافراد کو گرفتار کیا گیا۔اس کے علاوہ املا ک کو بھی نقصان پہنچا،ادھرمظاہرین نے صدر ایمانیول میکرون کے مستعفی ہونے تک مہم جاری رکھنے کا اعلان کیا۔یاد رہے کہ فرانس میں جاری پیلی جیکٹ مہم کے نتیجہ میں حکمران جماعت کو یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں