عوام کا درد اور احساس وزیراعظم کی تقریر کا بنیادی جزو تھا، فردوس عاشق
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ جون ۲۰۱۹
شیئر کریں
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کا درد اور احساس وزیراعظم کی تقریر کا بنیادی جزو تھا۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عوامی وزیراعظم نے قوم سے دل کی بات کر کے ان کے دل جیت لئے ، عمران خان کا خطاب قوم کی آواز ہے ، ملک و قوم پر مسلط دو خاندانوں کے استحصالی راج پر کاری ضرب لگا کر حقیقی عوامی تبدیلی لانا ان کا عظیم کارنامہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے نہایت متوازن بجٹ پیش کیا جو معیشت کے استحکام اور ترقی کے نئے دروازے کھولے گا، ٹیکس وصولی کی مجوزہ پالیسی مثر ہوگی، صحت و تعلیم میں بہتری کا منصوبہ لائق تحسین ہے ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور وزرا کی تنخواہوں میں کمی تاریخی فیصلے ہیں۔