میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میانمار میں مظالم ،سوچی سے نوبیل انعام واپس لینے کامطالبہ

میانمار میں مظالم ،سوچی سے نوبیل انعام واپس لینے کامطالبہ

منتظم
بدھ, ۶ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

پٹیشن کو نارویجن نوبیل کمیٹی تک پہنچانے کے لیے 3لاکھ دستخط درکار تھے
میانمار میں روہنگیامسلمانوں پر ظلم و ستم کے خلاف آنگ سان سوچی سے امن نوبیل انعام واپس لینے کے لیے آن لائن پٹیشن دائر کر دی گئی ہے، پٹیشن پر3لاکھ 500 سوسے زائد دستخط ہو گئے ہیں ۔پٹیشن کو نارویجن نوبیل کمیٹی تک پہنچانے کے لیے 3لاکھ دستخط درکار تھے۔آن لائن پٹیشن میں میانمار کے روہنگیا مسلمانوں پر بہیمانہ مظالم ہونے پر میانمار کی رہنما سیامن نوبیل انعام واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔پٹیشن میں آنگ سان سوچی اور میانمارکے فوجی سربراہ کو عالمی عدالت انصاف لے جانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ آنگ سان سوچی کو جمہوریت کے لیے جدوجہد پر2012 میں نوبیل امن انعام دیا گیا تھا ۔واضح رہے کہ ملک میں روہنگیا مسلمانوں پرفوج اور بدھ ملیشیا کے حملوں میں ہزاروں روہنگیا ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ جان بچا کر بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد 90 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں